اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر، رواں سال اپریل کے مہینے میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورے تہران کے موقع پر ایران کے وزیر انصاف مصطفی پور محمدی اور خارجہ و سیکیورٹی کے امور میں پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے دستخط کیئے تھے۔
اس معاہدے کے متن کا مسودہ مارچ کے مہینے میں تھران میں ماہرین کے وفود کی موجودگی میں تیار کیا گيا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲